ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا شہری کیساتھ تضحیک آمیز رویہ، تھپڑمارا، گولی مارنے کی دھمکی

 لاہور پولیس کا شہری کیساتھ تضحیک آمیز رویہ، تھپڑمارا، گولی مارنے کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:اسموگ سے بچاؤ کے لئےماسک لگانا شہری کو مہنگا پڑگیا، لاہور پولیس کا شہری کے ساتھ چیکنگ کے نام پر تضحیک آمیز رویہ، تھانہ شفیق آباد کی حدود میں پولیس اہلکارنوجوان کیساتھ بدتمیزی کرتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ شفیق آباد کی حدود میں راہگیر شہری کو اہلکاروں نے روکا، شہری نے اسموک سے بچنے کے لئے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا، ایک اہلکار نے شہری کو سر سے پکڑا پہلے ماسک اتروایا پھر دوبارہ پہنایا، ڈرایا دھمکایا، تھپڑ تک مارا۔

شہری کا موبائل فون لیا اور واٹس ایپ سمیت دیگر ایپ پر موجود ذاتی مسیجز چیک کرتے رہے،اہلکاروں نے شہری کو ڈانس کرنے کا بھی کہا، اور خود بھی کر کے دکھایا،اہلکاروں نے شہری کو گولی تک مارنے کی دھمکی دی،پولیس اہلکاروں کی کارروائی کی تمام ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو قریب ہی موجود شہری کی جانب سے بنائی گئی، شہری کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ کا واقعہ راشد روڈ پر پیش آیا،اہلکاروں نے شکایت سے روکنے کے لیے شہری کا ویڈیو بیان بھی لیا،اہلکاروں نے شناخت چھپانے کے لئے نام کے بیجز اتارے ہوئے تھے،اہلکار سرکاری کی بجائے پرائیویٹ موٹر سائیکل پر سوار تھے،منظر پر آنے والی ویڈیو میں تمام واردات واضح دیکھی جا سکتی ہے۔