ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پل پل بدلتا موسم ،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

پل پل بدلتا موسم ،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے فضائی آلودگی کی شرح میں اضافے سے سانس لینا بھی دشوار ہوگیا۔ ماہرین کی جانب سے   لاہورئیوں کو  ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہر لاہور کا موسم خشک ، فضا میں تازگی کا احساس بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے جبکہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا، دنیا  اور پاکستان  کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 235 ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی قونصلیٹ 289،سید مراتب علی روڈ پر شرح 276 ریکارڈ، فیز 8ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 260 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، نارووال، فیصل آباد اور گرد و نواح میں سموگ رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور بلند بالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔