پنجاب میں اسموگ کی تشویشناک صورتحال پر صوبائی اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب

30 Oct, 2024 | 09:16 AM

 (ویب ڈیسک)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسموگ کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دی کہ اسموگ کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تمام ارکان اسمبلی اس عوامی مسئلے پر اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے حکومتی ارکان نے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے، ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور مختلف تقریبات کے مواقع پر سکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی۔

حکومتی رکن حمیدہ وحیدالدین نے شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سراؤں اور رقاصاؤں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پر قرارداد بھی پیش کی، جو اسپیکر نے کمیٹی کے سپرد کر دی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی محکمہ معدنیات میں کرپشن، اقربا پروری اور غیر قانونی ٹھیکوں سے انفرااسٹرکچر کی تباہی کی نشاندہی پر بھی برہم ہوگئے، اسپیکر نے صوبائی وزیر معدنیات سردار شیرعلی گورچانی کو بدھ کے روز ہر صورت اجلاس میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

مزیدخبریں