ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئرڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئرڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئرڈائریکٹر حسن عسکری شیخ زید ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

مرحوم پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔ طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔

 خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل آغا حسن عسکری میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ چند دن قبل ان کی طبعیت خراب ہوئی تو ان کےشوکت خانم ہسپتال سے ٹیسٹ کرائے گئے تھے، ان کی رپورٹس سے یہ پتہ چلا کہ ان کو پھیپھڑوں کا کینسر لاحق ہو چکا ہے۔ حسن عسکری کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ہدایت کاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بے شمار سپرہٹ فلمیں تخلیق کیں۔ 1975ء میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’وحشی جٹ‘ نے جہاں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی وہیں، اس فلم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی نئی راہ بھی متعین کی تھی۔

حسن عسکری کی اہم فلموں میں تیرے پیار میں، عبد اللہ دی گریٹ، جنت کی تلاش، دل کسی کا دوست نہیں، اچھا شوکر والا، شیر دل، میلہ، دوریاں، تلاش، اک دوجے کیلئے، طوفان، جٹ دا کھڑاک، ہیرا اور خون پسینہ شامل ہیں۔