مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ ادا

30 Oct, 2023 | 05:21 PM

ویب ڈیسک: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے کا نماز جنازہ ادا کرلیا گیا. 

نماز جنازہ میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے  شرکت کی ،معروف ڈاکٹر شہریار نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی ،سابق ایم پی اے عامر حیات ہراج،سابق ایم این اے اسلم بودلہ ،سابق ایم پی اے بابر جاپانی ،سابق ایم پی اے رانا سلیم حنیف ،آر پی او ملتان  کیپٹن ریٹائرڈ سہیل احمد ،ایڈیشنل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب اور ڈی پی او خانیوال ،ڈی سی خانیوال  نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

 مرحوم عاصم جمیل کی نماز جنازہ آبائی گاؤں رئیس آباد تلمبہ میں ادا کی گئی ، مولانا طارق جمیل ے نماز جنازہ خود پڑھائی، جنازہ گاہ میں عوام کا جمے غفیر موجود تھا، مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال میں اپنے ورکروں بھائیوں اور دوستوں کا شکر گزار ھوں آپ میرے غم میں شریک ھوئے،میرا بیٹا غریبوں کا ہمدرد تھا ، عاصم غریبوں کو اپنی گاڑی میں بیٹھاتا تھا ،موت کو ہر وقت یاد رکھنا چاہیے، اس بچے نے علاقے میں بہت کام کئے ،بہت کم والدین کو ایسی اولاد ملتی ہے، واقعہ کربلا بہت بڑی تسلی ہے ،جوان بیٹے کی موت میرے لئے بہت بڑا صدمہ ھے، عاصم اپنی ماں سے کہتا تھا کہ امی مجھے اللہ سے ملنا ہے ۔

 مولانا طارق جمیل  بیٹے کی نماز جنازہ کیلئے جمع لوگوں سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ  اللہ کی تقدیر غالب ھوتی ہے ،تینوں بیٹوں میں سب سے لائق  عاصم بیٹا تھا،اللّٰہ اولاد کے صدمے میں سب کو بچائے ،میرے بیٹے کے جنازے میں عوام کا جمے غفیر ہے ، میری 52 سال کی زندگی علماء کرام میں گزری، میرا بچہ دو دو گھنٹے مجھ سے بات کرتا تھا، میرے بیٹے کے جنازے میں عوام کا جمے غفیر ہے ۔

مزیدخبریں