عابد چوہدری: شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی380 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس کے مطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں16 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا لیا۔ دوسری جانب ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 24افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر47شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ 61موٹرسائیکلیں چوری، 2کاری چوری ، دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 229 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
وارداتوں کے مقدمات درج کرلیے گئے، البتہ آپریشن و انویسٹی گیشن ونگ ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔