عثمان خان: ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی کیٹیگریز فائنل کرلیں۔
ملک کےچاروں صوبوں میں نارمل، حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا فائنل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر چاروں صوبوں میں 91 ہزار 809 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ چاروں صوبوں میں 41 ہزار 890 نارمل، 32 ہزار 508 حساس جبکہ 17 ہزار 411 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز خدمات دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کل 51 ہزار 821 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، سب سے بڑے صوبے میں 29 ہزار 393 نارمل،15 ہزار 829 حساس جبکہ 6 ہزار599 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہونگے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 19 ہزار 236 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، سندھ میں 6 ہزار 776 نارمل،8 ہزار 30 حساس جبکہ 4 ہزار 430 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔ بلوچستان میں کل 5 ہزار 15 پولنگ اسٹیشنز بنائے جانے کا پروگرام فائنل کرلیا گیا۔ صوبے میں 909 نارمل،2 ہزار 68 حساس جبکہ 2 ہزار 38 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہونگے۔ کے پی میں مجموعی طور پر 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، اس صوبے میں 4 ہزار 812 نارمل،6 ہزار 581 حساس جبکہ 4 ہزار 344 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہونگے۔