ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مہنگا، امارتی درہم، سعودی ریال، یورو ، پاؤنڈ کی قیمت میں بھی اضافہ

ڈالر مہنگا، امارتی درہم، سعودی ریال، یورو ، پاؤنڈ کی قیمت میں بھی اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) اوپن ایکسچینج میں ڈالر مہنگا ہونے سے برطانوی پاﺅنڈ، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے  مہنگا ہو کر  280 روپے 80 پیسے کا ہو گیا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے سے 282.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 298 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 50 پیسے بڑھ کر 343.50 روپے، امارتی درہم 30 پیسے اضافے سے 79.50 روپے تک پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 40 پیسے اضافے سے 75.90 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک مین ڈالر 280.57 روپے سے بڑھ کر 280.95 روپے پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 280.50 روپے تک ٹریڈ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔