(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےغزہ کی صورتحال عالمی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں وزارت تعلیم نے سرکاری طور پر تعلیمی سال ختم کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ اسرائیلی بمباری سے تمام طلبا جاں بحق ہوگئے۔
انھوں نے مزید لکھا تھا کہ اسرائیل کی بمباری سے پوری نسل ختم ہوگئی اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے لیکن دنیا خاموشی سے یہ نسل کشی دیکھ رہی ہے۔ اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔