( سٹی42) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع وجیانگرم میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا ٹریک پرکھڑی سنگل کھلنے کا انتظار کرنے والی ٹرین سے دوسری ٹرین ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ان بوگیوں میں 90 مسافر موجود تھے۔ حکام نے حادثے کوانسانی غلطی قرار دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، واقعے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
آندھرا پردیشں کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگنموہن ریڈی نے ریاستی صدر مقام امراوتی سے فوری امدادی کاررائیوں کے احکامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ بھارت میں جون میں بھی 3 ٹرینوں کا تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 280 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔