سٹی42: نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے.
وزیرِ اعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی. انہوں نے کہا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین.