اسرائیل عام فلسطینیوں کےتحفظ کیلئے اقدامات کرے، امریکی قومی سلامتی مشیر

30 Oct, 2023 | 03:41 AM

سٹی42: امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینی شہریوں اور حماس میں فرق کرنا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں جیک سلیوان کا کہناتھاکہ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطینی شہریوں اور حماس جنگجوؤں میں تفریق رکھنی چاہیے اور غزہ کے فوجی آپریشن میں شہریوں، جنگجوؤں کا فرق رکھنے کیلئے اسرائیل کو ہر ممکن اقدام کرنا چاہییے۔اسرائیلی وزیراعظم مغربی کنارے کے لوگوں کے خلاف انتہا پسند یہودی آبادکاروں کا تشدد بھی رُکوائیں۔

اس وقت غزہ سے اطلاعات کی ترسیل برائے نام رہ گئی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اتوار کے روز بھی غزہ پر بڑے پیمانہ پر ہوائی حملے جاری رہے۔ وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں پانچ بچوں کی جانیں گئیں، خان یونس میں ایک گھر پر حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مزیدخبریں