مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی نماز جنازہ کا وقت طے کر لیا گیا

30 Oct, 2023 | 03:05 AM

سٹی42: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج سوموار  30 اکتوبر کو رات ساڑھے سات بجے  مولانا طارق جمیل کے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی.

جنازہ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے تبلیغی جماعت کے کارکنوں، مولانا طارق جمیل کے معتقدین اور عام شہریوں کی بڑی تعداد تلمبہ، خانیوال جا رہی ہے۔

قبل ازیں مولانا طارق جمیل کے فرزند کا جسد خاکی میاں چنوں ہسپتال سے ان کے آبائی گھر رئیس آباد منتقل کردیا گیا،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ؑعاصم جمیل کے جسد خاکی کی گھر منتقلی کے کچھ دیر بعد مولانا طارق جمیل بھی اپنے آبائی گھر واپس پہنچ گئے تھے۔انہوں  نے مرحوم بیٹے کی تدفین اور جنازہ کے انتظامات کے متعلق فیصلے خود کئے اور تعزیت کیلئے آنےوالے گاؤں کے لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ کے وقت کی اطلاع خود مولانا طارق جمیل نے سوشل پلیٹ فارم ٹویٹر پر دی۔

میرے مرحوم بیٹے عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج بروز سوموار 30 اکتوبر، رات ساڑھے سات بجے ہمارے آبائی گاؤں رئیس آباد، تلمبہ میں ادا کی جائے گی.

مزیدخبریں