سٹی42: مولانا طارق جمیل اپنے گاؤں تلمبہ پہنچ گئے۔مولانا طارق جمیل کو انتہائی سخت سکیورٹی میں خانیوال کے گاؤں تلمبہ میں ان کے گھرلایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے جواں سال صاحبزادے کی اپنے آبائی گھر میں آج شام ناگہاں وفات کے وقت مولانا طارق جمیل اپنے آبائی گھر سے دور تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے گھر روانگیکا سفر شروع کر دیا تھا۔ انہیں خصوصی حفاظتی دستہ کی نگرانی میں ان کے گھر پہنچایا گیا.
مولانا طارق جمیل کے جواں سال صاحبزادے عاصم جمیل کی وفات کی خبر پھیلتے ہی گرد و نواح کے علاقوں سے سینکڑوں لوگ مولانا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے تھے۔ اب ان کی گاوں واپسی کے بعد ان کے گھر پر تعزیت کے لئے سینکڑوں افراد جمع ہیں جبکہ دور کے شہروں سے ہزاروں لوگ تعزیت اور جنازہ میں شرکت کے لئے تلمبہ روانہ ہو رہے ہیں۔