بھارتی ریاست گجرات میں دریا پر قائم پل ٹوٹ گیا ،60 افراد ہلاک  

30 Oct, 2022 | 10:09 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات میں دریا کے اوپر قائم پل ٹوٹ گیا، حادثے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت تقریباً400 افراد پل پر موجود تھے جو اچانک ٹوٹنے پر دریا میں جا گرے جبکہ متعدد افراد پل ٹوٹنے پر رسیوں کو پکڑ کر لٹک گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو ٹیموں نے برقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بچا لیا۔

مزیدخبریں