’بیٹی نے منع کیا تھا،''امی آج ڈیوٹی پر نہ جاؤ،، جاں بحق رپورٹر صدف کے شوہر کی گفتگو  

30 Oct, 2022 | 08:58 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق  ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر نعیم نے بتایا ہے کہ بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا امی لگتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بچوں نے کہا کہ امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں لیکن صدف نے کہا آج جانا ضروری ہے ،ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، واقعے کے بعد بیٹی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا کہ امی لگتی ہیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق صدف کے دو بچے 21 سال کی بیٹی اور 15 سال کا بیٹا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں