وزیر اعلی پنجاب نے اووز سیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

30 Oct, 2022 | 05:46 PM

Imran Fayyaz

(ثمرہ فاطمہ)وزیراعلیٰ پنجاب سے نامور صنعتکار اور معروف بزنس مین انور پرویز کی ملاقات،انور پرویز نے صوبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ساز گار ماحول پر چودھری پرویز الٰہی کے اقدامات کو سراہا، ملاقات میں سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر بھی موجود تھے۔
نامور صنعتکار اور معروف بزنس مین انور پرویزنے سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے چودھری پرویز الٰہی کی خدمات کو سراہا۔ انور پرویز نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لئے سرگرم عمل سرمایہ کار قابل قدر محسن ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے انور پرویز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبے میں پہلی مرتبہ حقیقی سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے۔ پنجاب سرمایہ کاری کے لئے زرخیز دھرتی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری کا تحفظ کرنے کیلئے خود اس کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی اوورسیز پاکستانیوں کے امور میں حائل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سرمایہ دار طبقے کے تمام مسائل ایک ہی چھت تلے حل کر رہے ہیں۔رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور عوام کی سہولت کے لئے پراپرٹی اشٹام فیس 100فیصد کم کی ہے۔اس اقدام سے حکومت کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہو گا۔

مزیدخبریں