آئر لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

30 Oct, 2022 | 04:50 PM

سٹی42: آئر لینڈ  و یمن کرکٹ ٹیم پاکستان کےساتھ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی۔

پی سی بی ویمن ونگ کے افسران نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، ٹیم کو ایئر پورٹ سے سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا، آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، سیریز کے تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں، تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

  آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پیر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، آئر لینڈ کی کسی بھی طرز کی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔لارا ڈیلانی سکواڈز کی قیادت کررہی ہیں، ون ڈے سیریز کے میچز 4 , 6 اور 9 نومبر،جبکہ ٹی ٹونٹی میچز 12. 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے،سیریز کے میچزدیکھنے کے لئے تماشائیوں کا سٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں