ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوست مزاری سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

Sardar Dost Muhammad Mazari
کیپشن: Sardar Dost Muhammad Mazari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دوست مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوست مزاری نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا تھا۔سردار دوست محمد مزاری پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔ دوست محمد مزاری کو لاہور کے نجی اسپتال سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ان کے کزن شباب مزاری نے کہا تھا کہ دوست مزاری نجی اسپتال میں اپنے دادا اور سینیئر سیاستدان و سابق وزیرِاعظم بلخ شیرمزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔

خیال رہے کہ دوست مزاری پی ٹی آئی کے منحرف رکنِ پنجاب اسمبلی ہیں۔