پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش ،متعددافراد زخمی

30 Oct, 2022 | 02:53 PM

ویب ڈیسک:مریدکے میں عمران خان کے کنٹینرکے قریب انڈر پاس کی فائبر والی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تحریک انصاف کا مارچ مریدکے پہنچنے پر عمران خان نے اپنے کنٹینر پر خطاب کیا، اس دوران لوگ جگہ کی تنگی کی وجہ سے فلائی اوور اور چھتوں پر موجود تھے۔عمران خان کے کنٹینر کے قریب ایک فلائی اوور کی فائبر والی چھت گرنے سے ايليٹ فورس کے اہلکار سميت سات افراد زخمی ہوگئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب کے دوران بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ زخمی ہوگئے ہیں، پولیس اہلکار ان کی مدد کریں۔

ریسکو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایلیٹ پولیس کا اہلکار بھی شامل ہے، جب کہ پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے، اور زخمیوں کی تعداد بھی زیادہ ہوسکتی ہے، تاہم عوام کے رش کی وجہ سے ابھی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی۔

مزیدخبریں