شاہینوں کے سامنے نیدر لینڈز کی بیٹنگ فلاپ، 92 رنز کا ہدف

30 Oct, 2022 | 01:50 PM

ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں  نیدرلینڈز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔

پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔17 اوورز میں نیدرلینڈز نے 6 وکٹس کے نقصان پر 73 رنز اسکور کیے ہیں. شاہین، حارث اورنسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ  شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی،اس کے علاوہ شاداب خان نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے بیس ڈی لیڈ کی جگہ آنے والے ٹام کوپر کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی کی جگہ فخر زمان پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان ، محمد رضوان،شان مسعود، افتخار احمد ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر،شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں  بھارت اور زمبابوے  کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب آج پاکستان میں ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں مقامی وقت کے مطابق دن دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں