ویب ڈیسک: پاکستان کے ایک اور سینیئر صحافی معید پیرزادہ نے بھی ملک چھوڑ دیا
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اب پاکستان میں نہیں ہوں، چار روز بعد یو ٹیوب وی لاگ پر واپس آیا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ میں مسلسل سفر میں ہوں۔ سینیئر اینکر پرسن نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میری لوکیشن مسلسل تبدیل ہو رہی ہے، یقین کریں میں کینیا میں نہیں ہوں بلکہ میں زیادہ بہتر اور محفوظ ملک برطانیہ میں موجود ہوں۔
History will remember you as a journalist and great human being . My prayers for Dr Movid Perzada, Sabir shaker , chaudry Ghulam Hussain and many others whose conscience decisions has already made a history pic.twitter.com/dU5jmSVSsy
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) October 30, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل سینیئر صحافی اور اینکرز ارشد شریف اور صابر شاکر نے بھی خود پر درجنوں ایف آئی آرز کے اندراج اور مبینہ دھمکیوں کے بعد پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ارشد شریف کو گزشتہ ہفتے کینیا میں بے دردی سے قتل کرکے شہید کردیا گیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔