تیسرا دن: عمران خان کی زیرِ قیادت لانگ مارچ کا مریدکے سے آغاز

30 Oct, 2022 | 10:08 AM

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے مریدکے پہنچ گئے جہاں سے انہوں نے تیسرے روز کے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔

روانگی سے قبل سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سن لو! میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروانے کی بات کی اور دوسری کوئی بات نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے ان سے بات کی جن سے ملنے کے لیے شہباز شریف گاڑی کی ڈگی میں جاتے تھے۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑے بڑے ڈاکو جو ہم پر مسلط کیے گئے، ان کو قوم نہیں مانتی۔ عمران خان قافلے کی صورت رنگ روڈ کے راستے مریدکے پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ شاہدرہ سے نکل کر لاہور کے نواحی علاقے رچنا ٹاؤن پہنچ کر ختم کر دیا گیا تھا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے آج لانگ مارچ کا آغاز مریدکے سے کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں