ویب ڈیسک: جنوبی کوریا میں ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 151 ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلووین منانے والے ہزاروں افراد تنگ گلیوں میں جمع ہوگئے تھے جس سے بھگدڑ مچی۔
جنوبی کوریا کی میڈیا کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لوگوں کے کچلے جانے کے وجہ کیا بنی ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے 151 افراد کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔