ویب ڈیسک:حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کی خبروں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں ملاقاتوں کی باتیں صرف افواہیں ہیں۔ لانگ مارچ سے واپس اس لئے آیا کہ لاہور قریب تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی فیصلہ کرچکے ہیں کہ لانگ مارچ رات کو آگے نہیں بڑھے گا۔
عمران خان نے کہا کہ چھ ماہ سے صرف ایک ہی مطالبہ کر رہا ہوں اور وہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو صرف یہ ایک مطالبہ ہی ہوگا۔
دوسری جانبوزیراعظم شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عمران خان نے مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل عمران خان نے مشترکہ دوست کے ذریعہ مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے پریس کانفرنس سے پہلے مجھ سے اجازت لی۔