ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی دل سوز پوسٹ کہاکہ انڈیاکےخلاف میچ کےدوران بابرکی والدہ آئی سی یو میں زندگی اورموت کی کشمکش سےلڑرہی تھی۔
پاکستان کوفتوحات سےہمکنارکرانےکےلئےبابراعظم پرورلڈکپ کےدوران کیابیتی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیاپرانتہائی دکھ بھری پوسٹ شیئر کردی۔
اعظم صدیقی نے کہا کہ کچھ سچ قوم کو معلوم ہونا چاہیے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاک بھارت میچ کے دوران بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پرتھیں۔ پھر بھی اسٹیڈیم گیا تاکہ بابر کمزور نہ پڑجائے۔انہوں نے بتایا کہ بابراعظم نے شدید پریشانی میں میگا ایونٹ کے تینوں میچز کھیلے۔
اعظم صدیقی نے کہا کہ بابر کی والدہ اب ٹھیک ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ اپنے قومی ہیروز کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔