انگلینڈ کرکٹر کرس ووکس کا شاندار کیچ؛ ویڈیو دیکھنے والے دنگ رہ گئے

30 Oct, 2021 | 08:32 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ورلڈ ٹی20 کپ 2021 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، گروپ 1  میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین مقابلہ جاری ہے، اس میچ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا  کرس ووکس نا ناقابل یقین کیچ پکڑا جس کی ویڈیو آئی سی سی نے شیئر کردی۔

ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ جاری ہے، اس میچ کے دوسرے اوور میں انگلینڈ کے کھلاڑی کرس ووکس نے آسٹریلین بیسٹمین اسٹیو اسمتھ  کا ناقابل یقین کیچ تھاما، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے اس شاندار کیچ کی ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  کرس جارڈن کے دوسرے اوور میں کرس ووکس نے اسٹیو اسمتھ کا شاندار کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں اس حیران کن کیچ کی ویڈیو آئی سی سی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس ووکس کیچ پکڑنے کی پوزیشن میں نہیں تھے اور گیند ان کے سر کے اوپر سے جارہی تھی لیکن انہوں نے قدموں کا استعمال کرتے اچھل کر ہوا میں جاتی ہوئی گیند کودبوچ لیا۔

ووکس کے کیچ کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے اور انگلش ٹیم کی جیت کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے۔

 
 

مزیدخبریں