(ویب ڈیسک)پاکستان سے شکست کے بعد افغانستان کے کرکٹر راشد خان کا ایک ٹویٹ منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے معافی مانگی جبکہ اسی ٹویٹر پیغام میں سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں جیت حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے اپنی جگہ ہموار کرلی ہے،افغانستان کے سپنر راشد خان نے اس میچ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹر کیا اور مداحوں سے معافی مانگی۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹر کرتے ان کا کہناتھا کہ افغانستان اور پوری دنیا میں موجود شائقین کرکٹ سے معذرت، کہ میں آپ کو جشن منانے کے لیے فتح نہ دے سکا، اور آپ کے چہروں پر اپنی جیت سے مسکراہٹ نہ لا سکے۔
افغان کرکٹر کا مزید کہناتھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باقی میچز کے لیے آپ کا تعاون اور دعائیں اہم ہیں، میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے پر آپ تمام لوگوں کے میسجز کا بھی شکرگزار ہوں۔
Sorry to all the fans back home and all around the world not giving you victory to celebrate and bring smile on your faces BUT Your support and prayers will be imp for the rest of the games.Thank you everyone for your msges 100th T20 international wkts ????????
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) October 30, 2021
AFGHANISTAN ZINDABAD???????? pic.twitter.com/PAo5TRQpa0