پنجاب حکومت نےنئے بلدیاتی ایکٹ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

30 Oct, 2021 | 07:19 PM

M .SAJID .KHAN

(راؤدلشاد)پنجاب حکومت کانیا بلدیاتی ایکٹ 2021 پنجاب اسمبلی میں سے پاس کرانے کا فیصلہ، بلدیاتی ایکٹ 2021 پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کردیا جائے گا، صوبا ئی وزیر قانون کی تصدیق، وزراء کی کمیٹی نے نئے بلدیاتی ایکٹ کےمسودے پر مشاورت مکمل کرلی ، بلدیاتی اداروں کی تعداد 258 کردی گئی۔
 صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، پنجاب اسمبلی کا حالیہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایاگیا،بلدیاتی ایکٹ 2021 کو آرڈیننس کے ذریعے نافذنہیں کیا جائے گا،پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں نئےبلدیاتی ایکٹ پر مکمل بحث کرائی جائے گی۔

 کوشش ہوگی کہ اتفاق رائے سے نیا بلدیاتی ایکٹ منظور ہو،بلدیاتی اداروں کو بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت مکمل بحال کردیاگیاہے،موجودہ بلدیاتی نمائندے دسمبر تک فرائض سرانجام دینگے۔

انہوں نے کہا کہ نئے مسودے کے مطابق. بلدیاتی ایکٹ 2021 کے تحت بلدیاتی اداروں کی تعداد 258 کردی گئی ہے،نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہونگی، 15 میونسپل کارپوریشنز جبکہ 133 میونسپل کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں۔

ٹاؤن کمیٹیوں کی تعداد 64 کردی گئی ، 20 ہزار ووٹرز پر مشتمل ایک نیبر ہوڈ کونسل تشکیل دی جائے گی۔

مزیدخبریں