مجھے خوشی تب ہوگی جب ہم ورلڈکپ جیتیں گے، آصف علی

30 Oct, 2021 | 06:52 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی دھواں دھارچھکوں سےمخالفین پردھاک بٹھانےوالےآصف علی کی دھوم،   آصف علی کا کہنا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری وجہ سے پاکستانیوں کو خوشی ملی۔

آصف علی آئےاورچھاگئے، اپنےلمبےچھکوں کےباعث پاکستان کودومیچزمیں فتح دلانےکےبعد سابق کھلاڑیوں سمیت کرکٹ کےمداح آصف کےدلدادہ بن گئے
سوئنگ کےسلطان وسیم اکرم نےکہاکہ آصف علی بہترین فنشرہیں۔سابق بھارتی اسپنرہربھجن سنگھ نےلکھاکہ آصف علی نےآخری گیند پرسنگل سےانکار کر کے زبردست اعتماد کا مظاہرہ کیا اوراگلے اوور میں چار لمبے چھکے لگا کر میچ کو اسٹائل سے ختم کیا۔برطانوی کرکٹربن اسٹوکس نےلکھاکہ آصف علی ریمیمبردانیم۔

پاکستان کومیچ جتوانےوالےآصف علی نےیواےای کےمیدانوں میں نیارکارڈاپنےنام کرلیا۔آصف علی یواےای کےمیدانوں میں پاکستان کی جانب سےسب سےزیادہ چھکےمارنے والےکھلاڑی بن گئے، آصف علی 62 چھکوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔  میچ کےبعد آصف علی نےمداحوں کےلئے ویڈیو بیان میں کہاکہ اورکچھ میرےلائق، نام یاد رکھنا آصف علی۔

پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر آصف علی کا ویڈیو پیغام شئیر کیا گیا جس میں آصف علی  کا کہنا تھا کہ  میں خوش قسمت ہوں کہ میری وجہ سے پاکستانیوں کو خوشی ملی لیکن مجھے اصل خوشی تب ملے گی جب ورلڈ کپ جیتیں گے۔  یہی سوچ رہا تھا کہ جو گیند ملے گا اسے مڈل کروں گا۔  شاداب خان کے اصرار کے باوجود سنگل نہیں لیا جانتا تھا کہ اگلے اوور میں میچ ختم کرسکتا ہوں۔  ٹیم کا ماحول بہت خوشگوار ہے فینز سے گزارش ہے کہ ہمیں اسپورٹ کرتے رہیں.

مزیدخبریں