سونے کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی

30 Oct, 2021 | 06:35 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ڈالرسستاہونےکےبعدعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونےلگی،مقامی مارکیٹ میں بھی چار دن کے دوران ایک تولہ سوناچودہ ہزار سات سوروپے سستاہوگیا۔

خواتین کے لئے خوشخبری سونا سستا ہونے لگا ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر سستاہوکر سترہ سو تیراسی ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ مقامی صرافہ بازار میں ہفتے کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں تیرہ سو روپے کمی سے 1 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی۔دس گرام سونا بھی ایک ہزار ایک سو چودہ روپے سستاہوکر ایک لاکھ پانچ سو چھیاسٹھ روپے کا ہوگیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ 4 روز میں ایک تولہ سونا 14 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونا 4 روز میں 12 ہزار 602 روپے سستا ہوچکا ہے،  سونے تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا جس سے سونا کا کاروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا تھا۔ اب سونے کی قیمت میں نمایاں کمی سے کاروباری میں بہتری کی امید ہے۔

 

مزیدخبریں