ویب ڈیسک: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹی 20 میچ سے قبل پریس کانفرنس سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن ویرات کوہلی کاخطاب۔ سوشل میڈیا ٹرولز کی بولتی بند کردی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ورلڈ کپ ٹی 20 میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کیپٹن ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا پر ٹرول کرنیوالے بزدل افراد کی رتی بھر پروا نہیں کرتی ان لوگوں میں اتنی ہمت نہیں کہ آمنے سامنے بات کرسکیں انسانیت کی آخری درجے پر فائز لوگ ہی کسی کے مذہب پر حملہ کرسکتے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ مذہب بہت مقدس چیز ہے کسی کو اس کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ نہ بنائیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کا بھائی چارہ ان معمولی باتوں سے متاثر ہونے والا نہیں۔ ہم جو کرتے ہیں کھیل کے میدان میں کرتے ہیں ان لوگوں کی طرح سوشل میڈیا پر نہیں۔
یادرہے بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اور باؤلر محمد شامی کو پاکستان سے میچ سے شکست کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔