ویب ڈیسک: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسی نیشن میں کارکردگی دکھانے والے شہروں میں معاملات زندگی درجہ بدرجہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 60 فیصد ویکسی نیشن والے شہروں سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا اور شہروں میں ویکسی نیشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن میں کارکردگی دکھانے والے شہرں میں معاملات زندگی درجہ بدرجہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد، منڈی بہاءالدین، گلگت اور میرپور کو 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے پر بہترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ 40 سے 60 فیصد آبادی کوویکسین لگانے پر راولپنڈی، اسکردو، ہنزہ، باغ، بھمبر، جہلم، پشاور، غذر اور کھرمنگ کو بھی ویکسین شدہ شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شہروں میں 40 فیصد آبادی کی کم ویکسی نیشن کے باعث ویکسین کی شرح کم قرار دی گئی ہے۔
Starting Nov 1, different levels of restrictions applicable based on vaccination rates. Islamabad, mirpur, gilgit & mandi bahauddin in highest vax group, hence least restrictions. Medium category: peshawar, pindi, jehlum, bagh & bhimber AJK, skardu, hunza, ghizer & kharmang in GB
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 30, 2021
این سی او سی کا کہنا ہے کہ بہترین ویکسین شدہ شہروں میں اجتماعات اور شادی بیاہ میں نافذ پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں جبکہ ان شہروں میں اسپورٹس گراؤنڈز، تجارت، ان ڈور ڈائننگ اور کاروبار سے بھی پابندیاں اٹھالی گئی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق بہترین ویکسین شدہ شہروں میں اندرون، بین الاضلاعی سفر میں مسافروں کی تعداد 100 فیصد کردی گئی ہے جبکہ کم ویکسین شدہ شہروں میں مسافروں کی تعداد کو 80 فیصد تک رکھا گیا ہے، کم ویکسین شدہ شہروں میں اجتماعات، شادی بیاہ اور اسپورٹس گراؤنڈز میں پابندیاں 15 نومبر تک رہیں گی، ان شہروں میں تجارت،کاروبار، ان ڈورڈائننگ، سنیما، جم، مزارات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پابندیاں رہیں گے۔
The faster vaccinations are carried out in any district, the quicker restrictions can be relaxed. Demand from your provincial / district administration to accelerate vaccination so life can return to normalcy as soon as possible.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 30, 2021
کم ویکسین شدہ شہروں میں عوامی اجتماعات بالترتیب 500 تا 300 تک برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام سہولیات کا تسلسل مکمل ویکسین لگوانے اور ماسک کے لازمی استعمال سے مشروط ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔