قومی کرکٹر بسمہ کیسے زخمی ہوگئیں؟

30 Oct, 2021 | 03:24 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر بسمہ امجد کو دوران پریکٹس سر پر گیند لگ گئی، خون کی الٹیاں آنے لگیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹر کو دوران پریکٹسں سر پر گیند لگی ہے جس سے ان کی طبیعت انتہائی خراب ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سندھ ریجنل اکیڈمی مین دوران ٹریننگ بسمہ امجد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بسمہ امجد کے علاج معالجے کیلئے پیش آنے والے تمام اخراجات بورڈ برداشت کرے گا۔ 

اس سے قبل سپورٹس اینکر شعیب جٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کیلئے اپیل کی تھی۔

مزیدخبریں