ویب ڈیسک: قومی کرکٹر بسمہ امجد کو دوران پریکٹس سر پر گیند لگ گئی، خون کی الٹیاں آنے لگیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قومی کرکٹر کو دوران پریکٹسں سر پر گیند لگی ہے جس سے ان کی طبیعت انتہائی خراب ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سندھ ریجنل اکیڈمی مین دوران ٹریننگ بسمہ امجد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بسمہ امجد کے علاج معالجے کیلئے پیش آنے والے تمام اخراجات بورڈ برداشت کرے گا۔
Bisma Amjad suffered a concussion during a women’s training camp at the Sindh regional academy. The PCB, as a responsible organisation is continuing to look after her wellbeing as well as treatment expenses.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 30, 2021
اس سے قبل سپورٹس اینکر شعیب جٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کیلئے اپیل کی تھی۔
جناب رمیز راجہ
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) October 29, 2021
چیئرمین بورڈ
قومی کرکٹر بسمہ امجد کوPCBاکیڈمی کے دوران سر پر گیند لگی،خون کی الٹیاں ہوئیں،اسپتال لے جایا گیا جہاں 54 ہزار بل بنا آفیشل نے کہا تم خود بل دو وہ رونے لگی پھرکسی نے بل دیا۔اب وہ گذشتہ 3دن سے گھر میں الٹیاں کررہی ہے۔بورڈ اس کا علاج کروائے کہیں خدانخواستہ pic.twitter.com/ia82asxjac