(مانیٹرنگ ڈیسک) اساتذہ مار نہیں پیار کے دعوےکےخلاف ہوگئے ،چونیاں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ماریہ نامی ٹیچر نے طالبہ کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
چونیاں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ٹیچر ماریہ نامی خاتون نے سبق یاد نہ کرنے پر کلاس چہارم کی طالبہ کے چہرے پر تھپڑوں کی بارش کردی، متاثرہ بچی کے گالوں پر تھپڑوں کے گہرے نشانات واضح نظر آرہے ہیں، متاثرہ بچی کی والدہ نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کے لیے سٹی تھانہ میں درخواست دے دی۔
متاثرہ طالبہ کا کہنا ہےکہ مجھے سبق یاد نہیں تھا ٹیچر ماریہ نے زو رزور سے میرے چہرے پر تھپڑ رسید کیے جبکہ متاثرہ بچی کے حقیقی چچا سید گفام شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے ہماری بچی کو سبق یاد نہ ہونے کا بہانہ بنا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اصل بات یہ ہے کہ ٹیچر اپنے گھر بچی کو ٹیوشن پڑھنے پر مجبور کرتی ہے، چونیاں اسکولز میں بچوں کے لیے مار نہیں پیار کا سلوگن دیا جاتا ہے پھر کیوں تشدد کیا جاتا ہے۔