پالتو گائے کی بازیابی پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال

30 Oct, 2021 | 02:19 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : جڑانوالہ سے 6 ماہ قبل چوری ہونے والی پالتو گائے مالک نے اپنی مدد اپ کے تحت بازیاب کروا لی ، بازیاب ہونے والی گائے کے واپس گاؤں پہنچنےپرڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا
پولیس نے مقدمہ درج کر کے بازیابی کیلئے کچھ نہ کیا تو مالک خود میدان میں نکل آیا ، چھ ماہ مسلسل تلاش کے بعد گائے کو سرگودھا کے علاقے سے بازیاب کروانے میں کامیاب ہو گیا ،چوری ہونے والی پالتو گائے کی بازیابی پر مالک اور گاؤں کے مکینوں کی خوشی کا انوکھا اظہار ، گائے کے استقبال کے لئے لوگ گلیوں میں نکل آئے ، مکینوں نے اکھٹے ہو کر گائے کا استقبال کیا ۔

گائے بازیاب ہونے کی خوشی میں دعوت عام بھی منعقد کی گئی ، گائے کے مالک کی جانب سے دو سو افراد کو کھانا کھلایا گیا، گائے کے مالک ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ فرینڈی نسل کے گائے کو بچپن سے پالا ہے اس سے بہت زیادہ لگاؤ ہے ۔ گائے کی چوری مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا، گائے کی محبت میں خود مویشی چوروں کا سراغ لگا کر اپنی گائے واپس حاصل کر لی ۔

مزیدخبریں