ویب ڈیسک : میرجان محمدجمالی بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے,سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے دوپہر کے اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے دوپہر کے اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی۔ڈپٹی اسپیکر اجلاس میں منتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کریں گے۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی نے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کو نامزد کیا تھا جن کے مقابلے میں کسی اورامیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ اسپیکر بلوچستان کی نشست عبدالقدوس بزنجو کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب کا حلف لیاہے