اویس کیانی :وزیر اعظم عمران خان سے جید علماء کرام کے وفد نے بنی گالا میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر مذہبی امور، نورالحق قادری اور وزیر اطلاعات فواد چودھری شریک ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم کالعدم تنظیم سے مذاکرات سے متعلق مشاورت کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس میں علمائے کرام کو اعتماد میں لیں گے اور کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کریں گے۔
مزید یہ کہ وزیر اعظم عمران خان مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کرام کا نکتہ نظربھی معلوم کریں گے اور انہیں رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی کے بارے بھی آگاہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا قوم سے خطاب کے دن اور وقت کا حتمی فیصلہ علماء سے مشاورت کے بعد ہو گا۔