سنجے دت کے بعد ایک اور سپر اسٹار کا جیل سے جنم

30 Oct, 2021 | 01:36 PM

Arslan Sheikh

ارسلان شیخ: ایک ماہ کی جیل کاٹ کر گھر پہنچنے پر سینکڑوں پرستاروں کی جانب سے آریان خان کا شاندار استقبال کیا گیا، سخت سکیورٹی میں منت پہنچنے پر میڈیا  نے گھیراؤ کرلیا۔
ہالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک دفعہ پھر ثابت کردیا کہ ہندو انتہاپسند چاہے جتنی بھی نفرت انگیز مہم چلا لیں شہریوں میں ان کی پسندیدگی کا سحر ختم نہیں کرسکتے۔ 

اس کا واضح ثبوت اس وقت ملا جب ان کے 23 سالہ بیٹے آریان خان ضمانت کے احکامات وصول ہونے کے بعد آرتھرروڈ جیل سے رہائی پا کر گھر پہنچے۔ جہاں سینکڑوں پرستار اور میڈیا کا ایک ہجوم ان کو خوش آمدید  کہنے کے لئے موجود تھا۔

 کئی افراد ان کا تقابل اداکار سنجے دت سے کرتے ہوئے ان کی جیل یاترا کو ایک نئے سپر اسٹار کا جنم بھی قرار دے رہے ہیں۔ 

یادرہے سنجے دت کو بھی 1982 میں چرس برآمد ہونے پر پانچ ماہ جیل کاٹنا پڑی تھی حالانکہ اس وقت  مہا راشٹر سمیت بھارت میں کانگرس برسراقتدار تھی اور اندرا گاندھی بھارت کی وزیراعظم تھیں جن کا سنیل دت فیملی سے خاندانی تعلق تھا۔

1981 میں انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز '' راکی '' فلم سے کیا تھا جو ایک اوسط درجے کی فلم تھی لیکن اس پانچ ماہ کی قید کے بعد انہوں نے 1985 میں فلم '' نام''، 1988 میں فلم ''جیتے ہیں شان سے'' ،'' مردوں والی بات''  اور یکے بعد دیگرے بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ کیا آریان خان بھی سنجے دت کی تاریخ دہرائیں گے?

مزیدخبریں