پولیس کی کارروائی ، موٹرسائیکل چور گینگ دھرلیا

30 Oct, 2021 | 12:20 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: چوکی گلدشت ٹاؤن،تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائی،2رکنی متحرک موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔
 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ وقار اور موٹر سائیکل مکینک زوہیب شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکلیں 6 سے زائد موٹر سائیکلوں کے سپئیر پارٹس، پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرتے اور پارٹس اتار کر کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالوں کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں