جی جی حدید کی ماں کو مکا جڑ نا زین ملک کو مہنگا پڑ گیا

30 Oct, 2021 | 12:18 PM

ویب ڈیسک:  جی جی حدید کی ماں پر گھونسہ رسید کرنے پر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک ایک سال کے لئے پروبیشن پر رکھا گیا ہے.

ٹی ایم زی کی رپورٹ کے مطابق جی جی حدید کی والدہ نے ہراسمنٹ سمیت گلوکار زین ملک پر چار الزامات عائد کئے، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے زین ملک کو  360 دن کے پروبیشن پر رکھنے کی سزا کے علاوہ غصے پر قابو پانے کے لئے ''اینگر مینجمنٹ کلاسز'' لینے کا بھی حکم دیا ہے انہیں'' گھریلو تشدد پروگرام'' کے تحت خود کو رجسٹرڈ بھی کرانا ہوگا جبکہ عدالتی اخراجات اور جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

وہ جی جی حدید کی 57 سالہ والدہ یولینڈا  حدید سے کوئی رابطہ نہیں رکھ سکیں گے، بظاہر زین ملک اس فیصلے کو چیلنج نہیں کرنا چاہتے جس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ انہیں یہ الزامات اور سزا تسلیم ہے اور وہ قصور وار ہیں۔

''ون ڈائریکشن'' بینڈ سے شہرت حاصل کرنے والے 28 سالہ  پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک امریکہ اوریورپ کی نوجوان نسل کے مقبول ترین گلوکار ہیں۔ 

مزیدخبریں