بچی نے افتتاحی فیتہ کاٹ دیا، ترک صدر منہ تکتے رہ گئے

30 Oct, 2021 | 03:17 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک بچی نےصدر طیب اردگان کے بارہا منع کرنے کے باوجود موقع ملتے ہی افتتاحی فیتہ کاٹ دیا ۔

دلچسپ واقعہ ترکی کےدارالحکومت انقرہ میں پیش آیا جہاں ایک پارک کی افتتاحی تقریب ہو رہی تھی، تقریب میں طیب اردگان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، تقریب کے دوران ترک صدر نے بچی کو دو بار رکنے کا کہا تاہم بچی نے ایک نہ سنی اور موقع پاتے ہی افتتاحی فیتہ کاٹ دیا۔

ترک صدر کے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ وہ افتتاحی تقریب میں گئے ہوں اور کسی نے ان سے پہلے فیتہ کاٹ دیا ہو ، اس سے پہلے یہ شرارت ایک بچے نے کی تھی۔

اس سے قبل صوبہ ریزے میں اسی طرح نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ایک بچے نے ترک صدر سے پہلے فیتہ کاٹ دیا تھا، بچے نے فیتہ کاٹا اور اس کے دونوں سرے ہاتھوں سے تھام لیے تھے، طیب اردگان نے بچے سر پر پیار سے دھول لگائی۔ اس کے بعد افتتاح کو منصوبہ بندی کے مطابق مکمل کرنے کے لئے نیا فیتہ لگایا گیا۔

مزیدخبریں