بھارت نے پھر مشہور پاکستانی گانے کی کاپی بنادی

30 Oct, 2021 | 08:10 AM

Sughra Afzal

رائل پارک (زین مدنی) گانے چرانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے بھارت میں ایک بار پھر پاکستانی گانا کاپی کرلیا گیا۔

 بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے چرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کی روایت بہت پرانی ہے، بالی ووڈ فلمساز برسوں سے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بغیراجازت پاکستانی گانے چراتے ہیں اور انہیں ری میک کرکے اپنی فلموں میں شامل کرتے ہیں، ایسی ہی تازہ کارروائی ایک بار پھر دیکھنے میں آئی ہے کہ بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال اور نیتی موہن کا نیا گانا میری زندگی ہے تو پاکستان کے معروف گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ قوالی غم ہے یا خوشی ہے تو میری زندگی ہے تو کاپی ہے۔

 گلشن کماراینڈ ٹی سیریز کے پیش کردہ نئے گانے میری زندگی ہے تو اس پاکستانی گانے کی کاپی ہے جسے پاکستان معروف شاعر ناظر کاظمی نے لکھا تھا اور اسے نصرت فتح علی خان نے 80 کی دہائی میں گایا تھا۔

 واضح رہے کہ یہ گانا جان ابراہم کی آنے والی فلم ستیہ میو جیتے میں شامل کیا گیا ہے، اس فلم میں اداکار جان ابراہیم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

مزیدخبریں