(در نایاب) جوائنٹ انسپکشن ٹیم نےحفیظ سنٹر کی عمارت کا معائنہ کرکے پیٹروگرافک ٹیسٹ کیلئے نمونے یو ای ٹو کو بھجوا دیئے گئے۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ سنٹر کا وزٹ کیا۔ ٹیم میں نیسپاک ، یو ای ٹی ، آئی ڈیپ اور بلڈنگ کے ماہرین شامل تھے۔ خصوصی ٹیم کے ماہرین نے حفیظ سنٹر کے مختلف حصوں کے سٹرکچر کا معائنہ کیا۔ ٹیم رپورٹ تیار کرکے دو نومبر کو حکومت پنجاب کو دے گی۔
ذرائع کے مطابق عمارت کاپیٹروگرافک ٹیسٹ کرایا جارہا ہے جس کے لئے نمونے یو ای ٹی کو بھجوا دیئے گئے ہیں، تمام ٹیسٹ یو ای ٹی کے ماہرین کی نگرانی میں کرائے جارہے ہیں۔ حفیظ سنٹر کے کونسے حصے کو کھولا جائے گا اورکونسے کو بند رکھا جائے۔ اس کا فیصلہ جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کے بعد ہوسکے گا۔