جلاد شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑ کر آگ لگا دی

30 Oct, 2020 | 05:55 PM

Azhar Thiraj

(عابد چوہدری) کاہنہ میں سابق شوہر نے بیٹی کے جھگڑے پر بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، پولیس نے ملزم گرفتار کیا اور نہ ہی واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے گجومتہ روہی نالے کے قریب کنزا نامی خاتون اپنے سابق شوہر سے ڈیڑھ سالہ بیٹی علیزہ واپس لینے کے لئے اسکے گھر گئی۔ ملزم احمد نے بیٹی واپس کرنے کی بجائے کنزا سے جھگڑا شروع کر دیا، پھر کنزا پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

کنزا کو موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کنزا کا 60 فیصد جسم جھلس چکا ہے جو کہ جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ کاہنہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزم گرفتار ہو سکا۔ کنزا کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ پولیس حکام سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں