عید میلادالنبی کے موقع پر،قیدیوں کے لیے خوشخبری

30 Oct, 2020 | 05:42 PM

(خرم رفیق) پنجاب حکومت نے عید میلادالنبی کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں قید مجرموں کی سزاؤں میں دوماہ کی کمی کا اعلان کیا ہے۔      

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہد سلیم بیگ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا، پاکستان پریزنز رولز،1978کے رول 216کے تحت سزاؤں میں کمی کی گئی ہے،سزاؤں میں کمی کا اطلاق ریاست مخالف سرگرمیوں،بغاوت،جاسوسی،فرقہ واریت،دہشت گردی ایکٹ،ڈرگ اینڈ نارکوٹکس کے جرائم،حدود آرڈیننس کے تحت زنا کے جرائم،رہزنی،ڈاکہ زنی،اغواء،اغواء بالجبر اور قومی احتساب آرڈیننس کے تحت آنے والے جرائم کے قیدیوں پر نہیں ہو گا،جو قیدی اس سے پہلے عام معافی سے مستفید ہوچکے ہیں ان پر بھی یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔

مرزا شاہد سلیم بیگ نے مزید کہا کہ سزاؤں میں کمی کے اعلان سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،سزاؤں میں رعایت پانے والے قیدیوں کورہا کرکے فہرستیں آئی جی آفس بھجوانے کاحکم دیاگیاہے۔

مزیدخبریں