عوام تقریریں سن سن کر تنگ آچکے ہیں، سراج الحق

30 Oct, 2020 | 05:27 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ) جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام تقریریں سن سن کر تنگ آچکے ہیں، حکمران اب کچھ عملی طور پر کر کے دکھائیں۔
سراج الحق نے منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقریر کی تو ہم نے شاباش دی،واپسی پر عمران خان نے کہا جو کشمیر کی طرف جائے گا،وہ غدار ہوگا، عمران خان کا یہ بیان جنرل گریسی کی یاد تازہ کرتا ہے اور شکست شدہ پالیسی کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اللہ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر زمین کا ایک ٹکرا نہیں بلکہ پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ پوری قوم فرانس کے صدر میکرون اور شیطانی ایجنٹوں کی مذمت کرتی ہے،عالم اسلام کے حکمران خاموش تماشائی نہ بنیں۔

مزیدخبریں