وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ان ایکشن

30 Oct, 2020 | 05:04 PM

Malik Sultan Awan

(زاہد چوہدری ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں اجلاس، صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ بیرسٹرنبیل اعوان،سپیشل سیکرٹری اقبال حسین،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ انشیٹومینجمنٹ کمپنی خرم لودھی،اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے نمائندگان ودیگرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صحت انصاف کارڈ کادائرہ کاروسیع کرنے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر صحت نے کہا کہ صوبے بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کی جائے گی، تین فیز میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ وزیر صحت نے کہا پہلے فیز میں پنجاب میں 52 لاکھ خاندانوں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں