ڈپٹی کمشنر لاہور کا افسران کےہمراہ جلوس کےروٹس کادورہ

30 Oct, 2020 | 03:36 PM

Shazia Bashir

راؤدلشادحسین: ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک کی سربراہی میں انتظامی مشینری بھی متحرک، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے جلوسوں اور ریلیوں کے روٹس پر انتظامات چیک کیے جبکہ داتا دربار پر حاضری دی،ملکی سلامتی و استحکام کےلیے دعاکی جبکہ پناہ گاہ میں محفل میلاد میں شرکت کی اور مکینوں کے ساتھ کھانا کھایا۔

جشن عیدمیلاد النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سےگلی گلی قریہ قریہ محافل اورجلوس نکالےگئےتوڈپٹی کمشنرلاہورافسران کےہمراہ جلوس کےروٹس کادورہ کیا اور انتظامات چیک کیے، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے داتا دربار پر حاضری دی دربار انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کی درستار بندی کی ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی.

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نےکہا کہ شہر میں 45 اے کیٹیگری کے جلوس جبکہ 341 چھوٹی بڑی محافل منعقد ہورہی ہیں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں کے حوالے سے انتظامات کو مکمل کروایا،

ڈی سی لاہور نے کہاکہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے انتظامات مکمل ہیں عید میلاد النبی کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے انتظامات مکمل ہیں عاشقان رسول کی گذر گاہوں پر چونے سے نشانات لگا دیے گئے ہیں جلوسوں کے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کر دیا گیا ہےعید میلاد النبی عالم اسلام کے لئے مبارک دن ہے۔

پنجاب حکومت کی ہدایت پر پناہ گاہوں میں عید میلاد النبی کی مناسبت سےمحافل کےانعقادکاسلسلہ جاری رہاتوڈی سی لاہور مدثر ریاض کی داتا دربار پناہ گاہ میں ہونے والی محفل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں شرکت کی جبکہ محفل کے اختتام پر ڈی سی لاہور نے پناہ گاہ داتا دربار میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھایااس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور رہنماپی ٹی آئی ملک زمان نصیب سمیت دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈی سی لاہورنےکہاکہ محفل عید میلاد النبی میں نعت خواں نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گل عقیدت پیش کر رہے ہیں، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کی زیر نگرانی لاری اڈہ پناہ گاہ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی بادامی باغ پناہ گاہ اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ میں محفل میلاد کا انعقادکیاگیا۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں پی ٹی آئی پریذیڈنٹ نارتھ، ایم این اے ڈاکٹر سیمی اور ٹکٹ ہولڈرز نے خصوصی شرکت کی،  تاڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے جلوس کے شرکاء سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کی اورجلوسوں، محافل کے شرکاء ماسک لازمی استعمال کریں۔

مزیدخبریں